منظور پشتین کو بلوچستان سے خیبر پختو نخوا منتقل کرنے کا فیصلہ

0
240

پشتون قوم پرست رہنمااورپشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے گرفتار سربراہ منظور پشتین کوبلوچستان بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے کہا ہے کہ منظور پشتین کو آج ہی بلوچستان سے خیبر پختو نخوا منتقل کیا جائےگا، ان کی صوبہ بدری کا فیصلہ محکمہ داخلہ نے قانونی کارروائی کے بعد کیا۔

منظور پشتین کو گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر چمن نے دعویٰ کیاکہ منظور پشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے پر اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے بعد میں سرچ آپریشن کے بعد ایک گودام سے منظور پشتین کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی ایم نے حکومتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے منظور پشتین کی گاڑی پر چمن پریس کلب کے قریب فائرنگ کی،جس سے ایک خاتون زخمی ہوئی اور منظور پشتین نے چمن آکر خود گرفتاری دی ہے۔

واضع رہے کہ منظور پشتین چمن سے تربت دھرنے میں شرکت کیلئے آرہے تھے کہ اس کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیاتاکہ اسے تربت دھرنے میں شرکت سے روکا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here