سوئی سے کراچی جانیوالی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا، بی ایل ٹی

0
123

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں سوئی سے کراچی جانیوالی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ـ۔

بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ شب سندھ کے ضلع کشمور کے شہر تنگوانی کے علاقے ڈیرہ چوک کے قریب سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد رکھ کر اڑا دیا ہے ـ۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد کراچی سمیت اندرون سندھ کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here