بلوچستان کے علاقے منگچر اور کوئٹہ میںفائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ڈیرہ بگٹی سے پی پی ایل کے ایک ملازم کوفورسز نے جبریطور پر لاپتہ کردیا۔
منگچرمیں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو قتل کر دیا۔
مقتول زکریا ولد محمد اعظم لانگو سکنہ مین بازار منگچر کو اسکے بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
زخمی کو شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ۔
واقعہ کی تحقیقات لیویز کر رہی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک شخص کی شناخت محمد یوسف ولد عرض محمد لانگو سکنہ مشرقی بائی پاس کے نام سے ہوئی سے ہوئی ہے۔
لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاوہ ازیںڈیرہ بگٹی میں فورسز ہاتھوں مزید ایک شخص جبری طور پر لاپتہ ہوگیا۔
لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت شاہ دوست بگٹی ولد سوری بگٹی کے نام سے ہوگئی ہے جسے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے لاپتہ کردیاگیا۔
علاقائی شاہ دوست پی پی ایل میں ملازم ہیں اور اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جارہے تھے کہ گیس فیلڈ کے گیٹ نمبر 2 پر انہیں روک کر خفیہ ادارے کے اہلکار اپنے گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے۔
یاد رہے کہ شاہ دوست بگٹی کے بھائی اور کونسلر علی دوست بگٹی اور ان کا چچا پٹھان ولد مڑزیان پہلے ہی خفیہ اداروں کی حراست میں ہیں۔