کوئٹہ: پاکستانی فورسز کی پوسٹ پر حملہ وجھڑپ ،4افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے تنگی ڈیم میں پاکستانی فورسز کی پوسٹ پر حملہ وجھڑپ کی اطلاعات ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ حملہ وجھڑپ کا واقعہ گذشتہ شام پیش آیا۔

فورسز حکا م نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ وجھڑپ کے نتیجے میں ایک فورسز اہلکار اور3حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔

جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حملے میں متعددفورسز اہلکار ہلاک ہوئے اورمسلح افراد نے پوسٹ پرقبضہ کرکے فوجی ساز و سامان اپنے ہمراہ لے گئے۔

اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔اور نہ ہی ہلاک حملہ آوروں کی شناخت سامنے لائی گئی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment