وڈھ : کشیدگی میں شدت ،گولہ باری و فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

0
142

بلوچستان کے علاقے وڈھ میں کشیدگی میں شدت آگئی ہے ۔گولہ باری و فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔

بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل اور ریاستی حمایت یافتہ شفیق مینگل فریقین کی گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

وڈھ میں سیز فائر کے خاتمے کے بعد ایک بار بھر جنگ شروع ہوگئی ہے ۔

بدھ کے دن مختلف اوقات میں فریقین ایک دوسرے پر گولہ باری اور فائرنگ کررہے ہیں، تازہ گولہ باری سے وڈھ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 2 گولے آکر گرے ۔

ایک گولہ خالی آبادی جبکہ ایک گولہ اسپتال کی دیوار میں لگا جس سے دیوار کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ باڈری میں لڑائی سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت عبداللہ بارانزئی مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔

اس وقت وڈھ بازار، گورستانی سینگوٹ، حبیب ہوٹل، پمپ ایریا سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ ایک گھنٹے سے بھاری ہتھیاروں سے دو طرفہ شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔

علاقے میں خوف وہراس کا ماحول ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here