بلوچستان کی آبادی کو کم کرنے کیخلاف اسمبلی میں قرار داد منظور

0
420

بلوچستان اسمبلی نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بلوچستان کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے۔

منگل کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر جان محمد جمالی کی زیر صدارت نصف گھنٹے کی تاخیر سے منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر زراعت اسد اللہ بلوچ نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بلوچستان کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی ۔

قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی آبادی کم کرنا ایک سازش ہے۔

اراکین کا کہنا تھا کہ اس سے بلوچستان کی نشستوں میں اضافہ نہیں ہوسکے گا ،وسائل کی تقسیم میں بلوچستان کے حصے میں بہتری نہیں آئے گی ۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ 70 لاکھ آبادی کم کرنا بلوچستان کے خلاف ایک سازش ہے ۔

ایوان نے مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here