غازی یونیورسٹی کے جنسی زیادتی کے شکار طالبہ نے ویڈیو پیغام جاری کرکے انصاف کی اپیل کی ہے ۔
ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ ثنا ارشاد نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے ساتھ شعبہ فزیکس کے ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ظفر وزیر اور ڈاکٹر خالد خٹک نے جنسی زیادتی کی ہے اوراب وہ بلیک میلنگ کرکے میری چھوٹی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
انہوں نے پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مئی کے مہینے میں طاہرہ لال نامی انکی کلاس فیلو نے پیپرز کی مارکنگ کا جھانسا دیکر ایک پرائیویٹ مقام پر انہیں بلایا جہاں پہلے سے شعبہ فزیکس کے HOD ڈاکٹر ظفر وزیر اور ڈاکٹر خالد خٹک موجود تھے، جنہوں نے کولڈ ڈرنگ میں نشہ آور شے ملا کر انہیں مدہوش کردیا اور پھر رات بھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
طالبہ ثنا ارشاد نے الزام عائد کیا ہے کہ اب مذکورہ ملزمان انہیں بلیک میل کر رہے ہیں اور انکی بہن جوکہ سکینڈ ایئر کی اسٹوڈنٹ ہے، انہیں بھی بلیک میل کرکے غلط رشتہ جوڑنے پر زور دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاہے کہ وہ اب خاموش نہیں رہ سکتی، لہٰذا انہیں انصاف دیا جائے اور ملزموں کو پکڑ کر کڑی سزا دی جائے۔