بلوچستان میں پولیو کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان میں مزید 3 نئے کیسز پولیو کیسز سامنے آگئے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے 60 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، پشین سے 18 ماہ جبکہ چمن میں 9 ماہ کا بچہ پولیو کا شکار ہو گیا۔
رواں برس بلوچستان میں پولیو وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 20 تک جا پہنچی ۔
محکمہ انسداد پولیو حکام کے کہتے ہیں پولیو وائرس کے پھیلائو کی سب سے بڑی وجہ انکاری والدین ہے۔ پولیوکے تیزی سے پھیلنے کی ایک اور وجہ جعلی مارکنگ ہے جس کا مطلب ویکسنیٹر کی جانب سے بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے بغیر نشان لگا دیا جاتا ہے۔
محکمہ انسداد پولیوکے مطابق اس وقت بلوچستان کے 5 ہزار انکاری والدین کو پولیو مہم کے دائرے میں لانے کے لئے اقدامات جاری ہیں جبکہ جعلی مارکنگ کے مرتکب 70 سے زائد پولیو سرکرز کو برطرف کیا گیا ہے۔