بلوچستان کی آبادی کوکم کرنیکا فیصلہ قدوس بزنجوکی ایما پر ہوا، ظہور بلیدی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان اسمبلی کے رکن ظہور بلیدی نے بلوچستان اسمبلی کے آخری اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہم نے پانچ سالوں میں بہت کچھ سکھا ہے،سابق وزیر اعلی جام کمال نے اچھے کام کئے مگر انہیں عدم اعتماد کاسامناکرناپڑا،میرے سینے میں بہت سارے راز ہیں کہ قدوس بزنجوکیسے وزیر اعلی بنے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰقدوس بزنجو 500 دنوں میں صرف 10دن اپنے دفتر میں آئے۔

ظہور بلیدی نے کہا کہ جام کمال کو نکالنے میں ساڑے تین سال لگے۔ قدوس بزنجو کو اٹھانے میں اسمبلی کو ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا۔

ظہور بلیدی نے کہا کہ پوری دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ بلوچستان کابینہ کا اجلاس رات کے3بجے منعقد ہوا۔

ظہور بلیدی نے کہاکہ بلوچستان میں کرپشن اتنی ہوگئی ہے کہ تیل لانے والوں سے بھتہ لیا جا رہا ہے،اس کا حصہ بھی وزیراعلی ہاؤس جاتا ہے،چینی کے پرمٹ اور آفیسرز کی تقرر اور تبادلے میں بھی پیسے لئے جاتے ہیں ۔

ظہور بلیدی نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آبادی کوکم کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجونے تسلیم کیا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment