اوستہ محمد : مقتول امدادجویوکے لاش کے ہمراہ لواحقین کااحتجاج ، پولیس کی لاٹھی چارج

0
118

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں گذشتہ روز زمین کے تنازعے میں قتل کئے جانے والے امداد جویو کے لواحقین کی جانب سے لاش کوڈیرہ مراد جمالی منتقل کرنے کےدوران پولیس نے لواحقین پر لاٹھی چارج کرکےلاش کو چھین لیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ پولیس نے احتجاج کرنیوالے تمام مرد اور خواتین کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے اور متعددتشدد سے زخمیہوگئے ہیں۔

کہا جارہا کہ کرفیوکی صورتحال ہے ۔تمام آنے جانے والے تماٹرانسپورٹ اور مسافروں کوروک دیاگیا اورکوریج کیلئے جانیوالے میڈیااور سوشل ورکرزکی موبائل فون چھین لئے گئے ہیں۔

مقتول امداد جویو کی بیٹی ارباب جویو و دیگر لواحقین لاش کو ڈیرہ مراد جمالی منتقل کررہے تھے تاہم اس دوران لواحقین و دیگر افراد کو پولیس نے مختلف مقامات پر روکا اور ان پر لاٹھی چارج کی گئی۔

لواحقین نے دعویٰ کیا ہے کہ بااثر افراد کے حامی پولیس و دیگر انتظامیہ امداد جویو کے لاش کو منتقل کرنے نہیں دے رہی ہے۔

اس دوران متعدد افراد کے گرفتاری اور پولیس لاٹھی چارج سے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here