کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 شدت پسند ہلاک

0
172

بھارتی کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور چارشدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

بھارت کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جمعے کے روز سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چار مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق مشتبہ شدت پسند پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

بھارتی کشمیر کی پولیس کا کہنا ہے کہ کپواڑہ میں بھارتی فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں پاکستان سے دراندازی کرنے والے چارشدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ بھارتی فوج اورشدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تازہ واقعہ کپواڑہ کے مچھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے پاس پیش آیا۔

حکام کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دراندازی کی یہ دوسری بڑی کوشش تھی جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here