وڈھ میں قبائلی تصادم کا خطرہ ٹل گیا ہے ،ضیالانگو کا دعویٰ

0
250

بلوچستان حکومت کے کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں قبائلی تصادم کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔

ضیا لانگو،رکن اسمبلی یونس عزیز زہری، رکن اسمبلی زابد علی ریکی نے وڈھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وڈھ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے فوری طور پر جو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی مقامی سرداران علمائے کرام کے ہمرائی سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل، شفیق الرحمان مینگل سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی اور وڈھ کی کشیدہ صورتحال پر دونوں کی موقف وضاحت کے ساتھ سنی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنی تحفظات سے بلوچستان کے پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر وڈھ کی صورتحال کو ایک تشویشناک صورتحال قرار دی جاسکتی ہے لیکن جب بھی خلوص نیت اور خیر خواہی کی جزبہ سے کسی بھی مسئلے میں ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو اس کے حل ہونے کے مواقع روشن ہوجاتے ہیں ہمیں توقع ہے کہ ہم نے آج صبح سے جو کاوشیں کی تھی اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے فریقین نے انتہائی سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیں اپنے بھر پور تعاون کی ہقین دہانی کرائی ہے ابتدائی مرحلے کے بعد اس مسئلے پر مزید پیش رفت اور بات چیت ہوگی اور بعض خدشات کو حل کرنے کے لیے فریقین نے مستحکم گارنٹی طلب کی ہے اس بارے میں اعلی سطح اجلاس میں پارلیمانی گروپ مزید مشاورت کرکے فریقین سے جلد پھر ملاقات کرکے مسئلے کا حل نکالی گی ۔

پریس کانفرس میں ڈی آئی جی قلات رینج پولیس پرویز خان عمرانی ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ ایس ایس پی خضدار کیپٹن ریٹائرڈ فہد خان کھوسہ اسسٹنٹ کمشنر وڈھ افتخار اظہر ودیگر موجود تھے۔

وزیرداخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ فریقین نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مزید پیش قدمی نہیں کریں گے اور جنگ بندی کی مکمل پابندی کریں گے ۔اس حوالے سے فریقین کو اپنے مورچے خالی کرانے کا کہا گیا ہے ۔سوائے ایک دو جگہوں کے قریقین نے حامی بھر لی ہے تاہم فرنٹ کے مورچوں پر حکومتی فورسز کی تعیناتی کے بارے میں حکومتی کمیٹی مشاورت کریگی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here