گوادراور زامران میں فورسز و پورٹ کے گاڈیوں پر حملے

0
213

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادراورضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فورسز اور پورٹ کے گاڑیوں پرمسلح افرادنے یکے بعد دیگرے دو حملے کئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گوادر میں پورٹ سے سامان لے جانے والے ٹرکوں کے قافلے پر مسلح افرادنے حملہ کیا ہے۔

حملہ گوادر کے سربندن کراس میں کوسٹل ہائی وے پرہوا ٹریلا گاڈیوں کے قافلے پر ہواجوگوادر پورٹ سے سامان لے جا رہے تھے۔

حملے میں گاڈیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ڈرائیورں کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے پوسٹ پر حملہ کیا جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بعدازاں حملہ آور نامعلومسمت نکل گئے۔

فورسز کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مارٹر گولے مختلف مقامات پر گرے ہیں تاہم کسی قسم کی نقصان کی تاحال اطلاع نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here