پنجگور میں ایف سی ہیڈ کواٹرپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستا ن لبریشن فرنٹ نے پنجگور کے علاقے چتکان میں قائم فرنٹیر کور(ایف سی)کے ہیڈ کواٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چودہ اگست کی رات آٹھ بجکر تیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے چتکان میں قائم فرنٹیر کور (ایف سی)کے ہیڈ کواٹر پر اے ون کے گولے داغے جوہیڈ کواٹر میں جا کر اپنے نشانوں پر لگے،حملے کے نتیجے میں ایف سی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment