سبی میں بارودی سرنگ دھماکے سے سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک

0
292

بلوچستان کے ضلع سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی سیکورٹی فورسز فرنٹیئر کور کے4 اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کور اہلکاروں کو سبی کے علاقے سانگان میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی بھی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے دو روز قبل بھی اسی علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آنے سے ٹریکٹر پر سوار دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here