کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی مظاہرے پر لاٹھی چارج و شیلنگ،متعدد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس نے حملہ کرکے ان پر لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سرکاری ملازمین کے اتحاد گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں منگل کے روز کوئٹہ کے ریڈزون جانے کی کوشش کی جس سے روکنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کااستعمال کیا۔

پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ سے متعددملازمین زخمی ہوگئے۔

آنسو گیس شیلنگ کی زد میں صحافی بھی آگئے۔

گرینڈ ملازمین نے ایک ہفتہ پہلے احتجاج کے دوران ریڈزون جانے کا اعلان کیا تھا۔

گرینڈ ملازمین 25% فیصد الائنس کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔

گرینڈ الائنس میں مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والی 33 ملازمین تنظیمیں شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment