جھاؤ میں فورسز پر حملہ اور جھڑپ میں 5 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

0
346

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ 9 فروری کو سرمچاروں نے جھاؤ زیلگ میں فوجی چوکی پر اسنائپر سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔

حملے کے بعد دشمن فوج نے سرمچاروں کا پیچھا کیا تو سرمچاروں نے زیلگ کور(ندی) میں گھات لگاکر قابض فوج پر حملہ کیا۔

دو گھنٹے کی جھڑپ میں پاکستانی فوج کے دیگر چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

بھاری جانی نقصان کے بعد قابض فوج کی مدد کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹر پہنچ گئے۔

دشمن فورسز کو پسپا کرنے کے بعد سرمچار اپنے محفوظ ٹھکانوں پرپہنچ گئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here