آئے روز ٹریفک حادثات کی تدارک کیلئے منگچرمیں واک

0
210

بلوچستان میں آئے روز ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے زیاں پر منگچر میں میں قہار ٹرسٹ کے زیراہتمام کوئٹہ ٹوکراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

واک کے شرکا ء کا کہنا تھا کہ جتنی دہشت گردی سے انسانی جانیں ضائع نہیں ہوئیں جتنی ٹریفک حادثات سے ہمارے اپنے ہم سے بچھڑے ہیں۔

واک بازار سے ہوتی ہوئی جامعہ مسجد کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔

واک سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالمالک نیچاری، ڈاکٹر یعقوب بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سمیت بلوچستان کے دیگر قومی شاہراہوں پر موت کا رقص جاری ہے روزانہ ہم اپنے پیاروں کے لاشیں اٹھاتے رہتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ سی پیک کے نام پر دیگر صوبوں میں کروڑوں،اربوں روپے کے روڈ ودیگر ترقیاتی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں لیکن بلوچستان کے سی پیک روڈ ابھی تک سنگل ہے اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here