افریقی شدت پسند تنظیموں کاطالبان کی حمایت کا اعلان

0
276

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد افریقہ میں شدت پسند تنظیمیں بھی اس کا جشن منا رہی ہیں۔

صومالیائی شدت پسند تنظیم الشباب سے منسلک ایک میڈیا ادارے نے طالبان کے قبضے کے بعد تہنیتی پیغام نشر کیا۔

اس کے علاوہ القاعدہ سے منسلک جماعت نصرۃ الاسلام والمسلمین نے سنہ 2019 کے بعد اب پہلا پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنھوں نے طالبان کو مبارک باد دی۔ عیاد الغیلی نے کہا کہ ’ہم جیت رہے ہیں۔‘

اُنھوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا اور فرانس کی جانب سے مغربی افریقہ کے ساحل خطے میں اپنی فوجیں گھٹانے کا موازنہ کیا۔

اور صرف افریقہ کے شدت پسند گروہ ہی یہ موازنہ نہیں کر رہے بلکہ مشرق میں صومالیہ سے لے کر مغرب میں نائجیریا تک اخباری مضامین اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنی اپنی آرا اور خدشات کا اظہار کیا ہے۔

افریقی حکومتیں اسلام پسند عسکری گروہوں کے خلاف اپنی لڑائی کے لیے غیر ملکی امداد پر بڑی حد تک منحصر ہیں اور افعانستان پر طالبان کا قبضہ اُن کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here