قلات و لورالائی میں ٹریفک حادثات،3 افراد ہلاک

0
1
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے قلات اور لورالائی میں ٹریفک حادثات سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مرجان مقام پر ٹریفک حادثے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

این 25 قلات مرجان ایریا میں گاڑی نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس سے دونوں نوجوان عبد الاحد ولد عبد الستار مینگل سکنہ مرجان قلات اور عبد العزیز ولد علی محمد محمد شہی سکنہ منگوچر موقع پرہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے افراد کی نعشیں سول ہسپتال قلات پہنچا دیے گئے۔

دوسری جانب لورالائی میں کلی درگئی کے مقام پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ولی خان ولد محمد سلام کدیزئی ساکن کلی درگئی سے ہوئی ہے۔

متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

لورالائی پولیس نے ٹرک قبضے میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here