قلات میں لیویز چوکی پر حملہ ، ایک اہلکارہلاک ، 2 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں نیچارہ کے مقام پر لیویز چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نے لیویز چیک پوسٹ پرحملہ کر کے ایک اہلکار عبدالقیوم ولد غوث بخش نیچاری سکنہ نیچارہ کو ہلاک جبکہ رحمۃاللہ ولد پائند خان نیچاری سکنہ نیچارہ اور محمد عثمان ولد نورجان نیچاری کو زخمی کر دیا ہے۔

حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ ناکہ بندی کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment