سرینگر:بھارتی فورسز نے پاکستانی دہشت گرد کو ڈھیر کر دیا

0
274

کشمیر میں فورسز نے ایک پاکستان نواز دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے، سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام واگورہ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے بعد ایک دہشت گرد مارا گیا ۔

پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر کے ذریعے پہلے دہشت گردوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کی اطلاع دی اور بعد میں ایک دہشت گرد کے ہلاکت کی تصدیق کی۔

اس سے قبل فورسز نے واگورہ نوگام علاقے کو گذشتہ شب کے دوران دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لیکر تلاشی شروع کیا۔پولیس کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران ہی چھپے دہشت گردوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں اور ایک دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گیا ہے۔
ابھی تک ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت نہیں کی گئی ہے اور پولیس کے مطابق علاقے میں فورسز کا دہشت گردون کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جابحق ہونے کے ساتھ تین عام شہری مارے گئے تھے۔ مذکورہ اسلامی شدت پسندوں کو پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی مدد حاصل ہے جو کشمیر میں دہشت پھیلا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here