باجوڑ ایجنسی میں فوج اور طالبان مابین جھڑپ،ایک فوجی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع باجوڑ ایجنسی تحصیل لوئی ماموند میں ٹامبک سر کے مقام پر پاکستانی فوج اور طالبان کے مابین جھڑپ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران دونوں طرف سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال آزادانہ ہوا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ جھڑپ کے دوران ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے جبکہ ہمارے تمام ساتھی محفوظ رہے۔

تاہم آبی تک آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment