باجوڑ ایجنسی میں طالبان کے حملے سے پاکستانی فوج کا اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع باجوڑ ایجنسی کے تحصیل لوئی ماموند میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے خفیہ ایجنسی ( فیلڈ اینویسٹیگیشن یونٹ) کے اہلکار لطیف کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کل رات خیبر پختونخواہ ضلع مردان میں بھی ہمارے ساتھیوں نے تھانہ گل میرہ کو مائن کے ذریعے نشانہ بنایا ہے جس سے تھانے کی دیواریں منہدم ہوگئی ہےں۔

یاد رہے اسی سال جماعت الاحرار اور حزب الاحرار سمیت کئی جہادی تنظیموں نے نے ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی ہے جس کی وجہ سے ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں کافی تیزی آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مولوی علیم خان اور غازی عمر عزام نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت ٹی ٹی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment