راولاکوٹ میں عوامی احتجاجی دھرنا جاری، پولیس تشدد سے متعدد افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں پولیس نے عوامی ایکشن کمیٹی کے شرکاءپر چاندنی چوک میں بدترین تشدد آنسو گیس کا استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس کی ریاستی دہشتگردی مظاہرین کو منشتر کرنے میں ناکام رہی اور احتجاجی مظاہرین کمشنر آفس کے سامنے پہنچ گئے جہاں احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے۔

مظاہرین تولی پیر روڈ کی پختگی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

احتجاجی شرکاءکی کثیر تعداد سخت بارش و سردی میں قافلوں کی صورت میں جبوتہ کراس میں جمع ہوئی جہاں سے ریلی کی صورت میں راولاکوٹ روانہ ہوئی۔

چاندنی چوک میں پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیااور ان پر بدترین لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ۔

تاہم پرعزم شرکاءپولیس کے تشدد کے باوجود کمشنر آفس کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہوئے جہاں تاحال احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment