راولاکوٹ پاکستانی جبری قبضہ کے خلاف ریلی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

راولاکوٹ میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی/ جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام 16 نومبر 1947 کو گلگت بلتستان پر پاکستانی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔

کالج گراونڈ سے ریلی کا آغاز ھوا جو کچہری چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گء۔ریلی کی قیادت مرکزی صدر نیپ لیاقت حیات خان نائب صدر جاوید جان ساجد صادق سکندر علی قمر۔این ایس ایف مرکزی سینئر نائب صدر عزیر شفقت۔چیف آرگنائزر واجد خورشید اور دیگر کر رھے تھے۔
شرکاء ریلی میں نعرے بازی کر رھے تھے۔گلگت کو صوبہ نہیں با اختیار آئین ساز اسمبلی دو۔

پاکستانی قبضہ نامنظور۔۔ تقسیم ریاست نا منظور۔۔ جموں کشمیر سے گلگت تک ہم سب ایک ہیں۔
کشمیر بنے گا خود مختار۔ریلی شہر کا چکر لگانے کے بعد کچہری چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ریاست جموں کشمیر کی تقسیم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، اور ریاست کی وحدت کے لیے ہر قربانی دیں گے۔ریاست جموں کشمیر گلگت بلتستان پونے دو کروڑ انسانوں کی زندگی کا مسئلہ ھے عالمی دنیا اس سنگین مسئلے کا احساس کرے اور ریاست کے باسیوں کو آزادی کا حق دے۔
واضح رہے کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں جلسوں ریلیوں میں شدت صحافی تنویر احمد کی گرفتاری کے بعد سامنے آئی ہے اور لوگوں کا پاکستان کے خلاف سخت نفرت میں بھی شدت آئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment