بلوچستان کے دارحکومت کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خروٹ آباد تھانے کی موبائل اسپنی روڈ پر گشت کر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو موبائل کے عقبی حصے میں گر کر پھٹ گیا۔
دستی بم حملے کے نتیجے میں موبائل میں سوار 3 پولیس اہلکار سعادت اللہ، زوہیب ارشد، دلاور خان اور 2 راہ گیر محمد اسماعیل اورعصمت اللہ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔