دشت: پہاڑی علاقوں میں فوجی آپریشن جاری،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

دشت کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن گزشتہ دس دنوں سے جاری ہے۔

ضلع گوادر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ اور ضلع گوادر کی جانب سے دشت کے علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور 10 گن شپ ہیلی کاپٹر روزانہ کی بنیادوں پر گوادر آرمی کیمپ سے دشت کے علاقوں سائیجی،دڑامب کے پہاڑی سلسلوں میں شیلنگ کے ساتھ دن بھر فضائی آپریشن کے بعد شام کے وقت واپس ضلع گوادر کے آرمی کیمپ میں لینڈ کر جاتے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ضلع گوادر کی جانب سے منسلک تمام راستے جو ضلع کیچ اور دشت کے پہاڑی سلسلوں میں جاتے ہیں پاکستانی زمینی فوج کی بھاری تعداد تعینات ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ ان پہاڑی سلسلوں میں تمام پانی کے چشموں میں پاکستانی فوج نے زہر ملادیا ہے جس سے اب تک سینکٹروں جانور مر چکے ہیں۔

دشت کے مختلف علاقوں میں پاکستانی زمینی و فضائی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے مکمل تفصیلات آنا باقی ہیں۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment