مقبوضہ بلوچستان پاکستانی فوج کا آپریشن مختلف علاقوں میں جاری

0
295

ضلع کیچ، ضلع گوادر،ضلع پنجگور کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے،پاکستانی فوج نے کئی افراد کو لاپتہ کردیا ہے۔

بیورچیف سنگر نے ضلع کیچ سے بتایا ہے کہ کیچ کے علاقے گورکوپ میں آج تیسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے،زمینی فوج کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے،تین روز قبل شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں آج مزید شدت لایا گیا ہے۔
آپریشن گورکوپ کے پہاڑی علاقوں میں کی جارہی ہے جن میں سالاچ، کروچی،دارگ، بلوچان، بہری سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔

جبکہ سائیجی کے پہاڑی علاقوں میں بھی آپریشن جاری ہے جہاں دو روز قبل پاکستانی فوجی نے زمینی فوج کی بڑی تعداد ان علاقوں میں بھیجی تھی۔تاہم مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے مکمل تفصیلات آنا باقی ہیں۔

جبکہ ضلع پنجگور کے کئی علاقوں جو پروم اور گچک سے منسلک ہیں فوجی آپریشن وہاں بھی جاری ہے۔
ضلع پنجگور کے علاقے گرمکان میں سوار مسلح افراد نے وشبود کے رہائشی نوجوان طالب کو اغواء کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے نوجوان طالب علم کو پنجگور کے علاقے گرمکان سے اس وقت والد کے ہمراہ حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جب وہ اپنے والد کے ہمراہ گرمکان سے وشبود کی جانب جارہے تھے تاہم والد کو بعدازاں چھوڑ دیا گیا جبکہ بیٹا تاحال لاپتہ ہے
جبکہ حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت نبی بخش ولد ماسٹر عبدالرزاق سکنہ وشبود کے نام سے ہوئی ہے،بتایا جارہا ہے حراست میں لیتے وقت مسلح افراد نے مذکورہ نوجوان کو شدید تشدد کا بھی نشانہ بنایا اور اسے زخمی حالت میں ہاتھوں پاؤں باندھ کر گاڑی میں پھینک کر اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرئع بتارہے ہیں کہ مذکورہ نوجوان کوئٹہ میں میڈیکل کی طالب ہے جو اس وقت کوئٹہ سے پنجگور میں چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقے وشبود آیا ہوا تھا جنہیں آج بزور منگل ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here