کنڑ میں پاکستانی شیلنگ سے بچوں سمیت 2 افراد ہلاک، باجوڑ میں پاکستانی فوجی اہلکار مارا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، جب بدھ کے روز باجوڑکنڑ اور لوئر دیربن شاہی ڈنگام سیکٹرز میں پاکستانی فورسز اور افغان طالبان بارڈر فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

جھڑپوں کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق، کنڑ صوبے کے سرکانو ضلع کے دوساراکا علاقے میں پاکستانی فوج کی جانب سے مبینہ آرٹلری فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

یہ دعویٰ افغانستان کے نجی چینل طلوع نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا۔

سرحدی جھڑپیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان بدھ کے روز چین کے شہر اُرومچی میں امن مذاکرات جاری ہیں، جو بیجنگ کی سفارتی کوششوں کا حصہ ہیں۔

دونوں ممالک کی جانب سے تاحال سرحدی جھڑپوں پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم حالیہ واقعات نے خطے میں جاری کشیدگی پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Share This Article