کوئٹہ : بلوچ جبری افراد لواحقین کا احتجاجی کیمپ 6121ویں روزمیں داخل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام قائم پرامن احتجاجی کیمپ تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6121ویں روز بھی جاری ہے۔

اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

یہ طویل اور پُرامن جدوجہد لاپتہ افراد کے لواحقین کے درد اور انصاف کی تلاش کی عکاسی کرتی ہے۔

تنظیم کا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو ملکی قوانین کے تحت فوری اور شفاف انصاف فراہم کیا جائے۔ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے، جبری گمشدگیوں اور ماورائے قانون اقدامات کا خاتمہ کیا جائے، اور اس سنگین مسئلے کو آئین و قانون کے مطابق حل کیا جائے۔

Share This Article