اقوامِ متحدہ کی نمائندہ کی ڈاکٹر صبیحہ بلوچ اور بی وائی سی کے خلاف کارروائیوں پر گہری تشویش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق کے محافظین، میری لالر، نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما اور انسانی حقوق کی کارکن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ اور ان کے خاندان کے خلاف جاری ہراسانی اور انہیں مجرم بنانے کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میری لالر، جو انسانی حقوق کے محافظین کی صورتحال پر رپورٹنگ اور مشاورت کی ذمہ دار ہیں، نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

ان کے مطابق یہ اقدامات بظاہر اس وجہ سے کیے جا رہے ہیں کہ ڈاکٹر صبیحہ بلوچ اور بی وائی سی پرامن طریقے سے انسانی حقوق کے فروغ اور دفاع کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔

خصوصی نمائندہ نے واضح کیا کہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد کو ہراساں کرنا، ان کے خلاف قانونی کارروائیاں کرنا یا انہیں خاموش کرانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے تمام اقدامات فوری طور پر روکے جائیں اور انسانی حقوق کے محافظین کو ان کے کام کے دوران مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

Share This Article