ڈھاڈر اور ژوب میں آسمانی بجلی اور کمرے کی چھت گرنے سے 2 بچے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر اور ژوب میں آسمانی بجلی اور کمرے کی چھت گرنے کے دو مختلف واقعات میں 2 بچے ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان میں بارش سے جانی و مالی نقصانات، ڈھاڈر میں آسمانی بجلی گرنے سے بچی، ژوب میں کمرے کی چھت گرنے سے بچہ ہلاک ہوگیا۔

زراعت کالونی میں آسمانی بجلی گرنے سے بچی ہلا ہوگیا جبکہ دفتر کے ٹرانسفارمر میں بھی دھماکا ہوا۔

ڈھاڈر میں گرج چمک اور بارش کے سلسلے کے دوران زراعت کالونی میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے نیاز اللہ نامی شخص کی معصوم بچی ہلاک ہوگئی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا لیکن وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تھی جبکہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر زراعت دفتر میں موجود بجلی کاٹرانسفارمر دھماکے سے جل گیا۔

علاوہ ازیں ژوب کے علاقے گوسہ کبزئی کے علاقے غنڈئی سلیمان زئی میں کمرہ گرنے کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ اسرار اللہ ہلاک ہوگیا۔

واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

کچا کمرہ بارشوں کے باعث بوسیدہ ہو گیا تھا ۔

ہلاک بچے کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو مقامی مرکزصحت میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

Share This Article