گوادر: پلیری میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے پلیری لنک روڈ پر فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ تھانہ صدر گوادر کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی غلام قادر ولد مراد بخش، چابہار کے رہائشی ارشد ولد اباباگر، اور ضلع کیچ کے رہائشی قمبر ولد بدل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

گوادر پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو قانونی کارروائی (میڈیکو لیگل) کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس گوادر کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Share This Article