کوئٹہ وپشاور میں اپوزیشن کے جلسے روکنے کیلئے دہشتگرد حملوں کا بہانہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان میںنیشنل کاو¿نٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

نیکٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بم اور خودکش دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، ان اطلاعات پر 21 اکتوبر کو بلوچستان میں کارروائی کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔

نیکٹا کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے قمردین کاریز میں کارروائی کے دوران 8 آئی آئی ڈیز برآمد کی گئیں، یہ بارودی مواد کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں استعمال کیا جانا تھا۔

نیکٹا نے کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں سخت سیکیورٹی اقدامات کی سفارش کی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اگلا جلسہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں شیڈول ہے جس سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق گوجرانوالہ اور کراچی میں حکومت اور پاکستانی وفوج کی سیاہ کرتوتوں کو عوام کے سامنے لانے کے بعد اب اسٹیبلشمنٹ اور اس کی کٹھ پتلی حکومت ،بلوچستان و خیبر پختونخوا میں فوج کیخلاف مزید سخت ردعمل و انکشافات کے پیش نظرکوئٹہ و پشاور میں دہشتگرد حملے کے بہانے پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنا چاہتے ہیںاسی لیئے نیکٹا نے کوئٹہ و پشاور میں دہشتگردحملے کا الرٹ جاری کردیا ہے ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ جلسے ہوئے تو کوئی بعید نہیں کہ دہشتگرد حملے نہ ہوں کیونکہ پاکستانی فوج خود حملے کرکے اس کا الزام اپوزیشن پر ڈال کر اس تحریک کو ختم کرنا چاہتا ہے کیونکہ اس کے پاس اور کوئی راستہ نہیں سوائے تشدد و دہشتگردانہ حملوں کے ۔

Share This Article
Leave a Comment