گولڈ سمڈ لائن پر باڑ لگانے والے پاکستانی فورسز پر یو بی اے کا حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

عبدوئی کے علاقے میں مغربی اور مشرقی بلوچستان کو ملانے والی گولڈ سمڈ لائن پر نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ بچھائی تھی جہاں باڑ لگانے والی پاکستان فورسز کا اہلکار دھماکے کے زد میں آیا۔

اس حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے ) نے قبول کرلی ہے۔

عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا ہے۔

گولڈ سمڈ لائن اور ڈیورنڈ لائن پر پاکستانی فورسز باڑ لگانے میں مصروف ہیں جنہیں بلوچ آزادی پسندوں اور مقامی لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمپ کے علاقے عبدوئی میں مغربی اور مشرقی بلوچستان کو ملانے والی گولڈ سمڈ لائن پر ہمارے سرمچاروں نے باڑ لگانے والی قابض فورسز کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بارودی سرنگ کے زد میں آنے والے قابض فورسز کا اہلکار ہلاک ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment