اورماڑہ میں پاکستانی فورسز پر حملہ ، 15ہلکار ہلاک

0
1591

بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پرپاکستانی فورس ایف سی کے ایک کانوائے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے15اہلکار ہلاک کردیئے۔

مذکورہ حملے میں ایک گاڈی آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ کئی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

سنگرمیڈیا کو ملنے والی مقامی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر میں گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے حب چوکی جانے والی ایف سی کانوائے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ براستہ مکران کوسٹل ہائی وے اورماڑہ کے قریب پہاڑی سلسلے میںگزررہا تھا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حملہ انتہائی شدید تھا اور حملہ آورخودکار ہتھیاروں کے ذریعے کانوائے پر حملہ آور تھے ۔اور فائرنگ سے پورا علاقہ گونج رہا تھا ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ گاڑیوں پر اندھا دھند شدید فائرنگ کی وجہ سے ایک گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل تباہ ہوگئی جس میں سوار کئی اہلکار جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

جبکہ عینی شاہدین کے مطابق اس حملے میں پندرہ اہلکار موقع پرہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اورماڑہ کے نیوی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو¿ کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں بھی مکران کوسٹل ہائی وے پر اسی جگہ پر پاکستان نیوی پر بھی حملہ کیاگیا جس سے نیوی کے گیارہ اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔

بعد ازاں حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیموں کے اتحاد ”براس“ نے قبول کرلی تھی ۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں سال 2020 میں پاکستانی فورسز پرہونے والے حملوں میں یہ سب سے بڑا حملہ ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here