ضلع کیچ: پاکستانی فوج نے اپنی زیر حراست نوجوان کو تربت پولیس کے حوالے کرنے کے بعد دوبارہ تحویل میں لے کر لاپتہ کردیا۔
انیس گہرام نامی نوجوان بلوچ آباد مند کا رہائشی ہے جنہیں چھ مہینے قبل پاکستانی فوج نے حراست بعد لاپتہ کیا تھا۔ پانچ روز قبل انہیں عقوبت خانے سے رہا کرکے تربت پولیس کے حوالے کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے ان کے لواحقین کو بھی اطلاع دی جنہوں نے وہاں ان سے ملاقات کی اور ان کی تصویر کھینچی تاہم پولیس نے انہیں رہا کرنے کی بجائے پولیس تھانہ کے لاک اپ میں رکھنے کو کہا۔
پولیس نے لواحقین کو بتایا کہ انہیں مزید تفشیش کے لیے تفشیشی افسران کے سامنے پیش کیا جائے گا جن کے بعد انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔لیکن اس کے برعکس انہیں پاکستانی فوج نے تربت پولیس تھانے سے دوبارہ اپنی تحویل میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
ان کے اہل خانہ نے انیس گہرام کی گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی اداروں سے ان کی بازیابی کے لیے کردار ادا کرنے کو کہا ہے۔