کرخ میں مسلح افراد کا سی پیک روٹ پر کنٹرول برقرار، قلات میں سعید لانگو کے قافلے سے اسلحہ چھین لیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں مسلح افراد کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات نے سیکیورٹی صورتحال پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ضلع خضدار کے علاقے کرخ میں مسلح افراد مسلسل دوسرے روز بھی سی پیک روٹ کا کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے سنیپ چیکنگ کرتے رہے۔

گزشتہ روز اسی مقام پر سنیپ چیکنگ کے دوران مبینہ طور پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک اہلکار کو پکڑ لیا گیا تھا۔

علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور ٹریفک معمول کے مطابق بحال نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ضلع قلات کے علاقے جوہان میں مسلح افراد نے سیاستدان سعید احمد لانگو کے قافلے کو روک کر اسلحہ چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دونوں واقعات نے بلوچستان میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور ریاستی رٹ کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Share This Article