بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی، پنجگور اور سبی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک نعش برآمد ہوئی ہے ۔
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود گوٹھ کنڈرانی میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں ملزمان نے فائرنگ کرکے مسماۃ ( س) اور امیر علی ولد صحبت خان نامی ایک شخص کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے واردات پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔
پولیس نے ورثاءکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے سراوان مواچھ چوک پر گاڑی سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ رخشان ندی سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق پنجگور مواچھ چوک خدابادان میں نامعلوم سرف گاڈی سواروں کی فائرنگ سے عبداللہ ولد کریم جان ہلاک ہوگیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
جبکہ رخشان ندی سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے۔
پولیس نے دونوں واقعات کے سلسلے میں مذید تفتیش شروع کردیا ہے۔
علاوہ ازیں سبی میں مل ہاڑا میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مکھڑ ولد ریس خان جمالی کے نام سے ہوئی ہے جن کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ان تمام افراد کے قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔