وادی مشکے:پاکستانی فوج کے20 اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

وادی مشکے میں پاکستانی فوج کے20 اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل، 17زخمی کوئٹہ سی ایم ایچ ہسپتال منتقل،دس کی حالت تشویشناک۔

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام پاکستانی فوج کے15 اہلکاروں کی لاشوں کو وادی مشکے کے ہسپتال میں لایا گیا جبکہ انکے ساتھ دس شدید زخمی فوجی اہلکاروں کو بھی ہسپتال لایا گیا۔

جبکہ ہفتہ کی علی الصبح پاکستانی فوج کے مزید پانچ لاشوں اور7 زخمی اہلکاروں کو ہسپتال لایا گیا۔

مقامی انتظامیہ کے ایک شخص نے ادارہ سنگر کو بتایا کہ ٹوٹل بیس فوجی اہلکاروں کے لاشوں کے ساتھ دس شدید زخمیوں کو کوئٹہ ملٹری،سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز جب دوران آپریشن بلوچ سرمچاروں کو پاکستانی فوجی نے زمینی فوج کے ساتھ گھیرنے کی کوشش کی تو پانچ گھنٹے کے جھڑپ میں یہ تمام اہلکار ہلاک ہوئے اور پھر چار گن شپ ہیلی کاپٹروں نے سرمچاروں کو نشانہ بنایا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق دو سرمچار گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے شہید ہوئے جبکہ دو سرمچاروں نے گولیوں کے ختم ہونے کے بعد شہید شہک کے فلسفے آخری گولی کے فلسفہ کو اپنایا،۔

واضح رہے کہ30 جون2015 کو جب پاکستانی فوج نے وادی مشکے میں آزادی پسند قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر کے گاؤں پر حملہ کیا تو انکے بھائی واجہ سفر خان، کمانڈر شہید شیہک سلمان بلوچ سمیت خاندان کے 15 لوگ شہید ہوئے تھے۔
مگر گوریلہ کمانڈر شہید شہیک سلیمان بلوچ اور ساتھیوں نے پاکستانی فوج کو کاری ضرب لگایا، اس طویل جھڑپ میں ایک سو سے سے زائد فوجی اہلکار اور تین فوجی آفیسر ہلاک ہوئے تھے۔

شہید شہیک سلیمان بلوچ نے گوریلہ حکمت عملی کو اپناتے ہوتے دشمن فوج کو کاری ضرب پہنچاتے ہوئے،دشمن کے ساتھ آخری گولی تک لڑتے رہے اور گولیاں ختم ہونے کے ساتھ اپنی آخری گولی سے خود کو نشانہ بنا کر بلوچ قومی جہد آزادی میں ایک نیا انقلاب برپا کیا،
جسکی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تھی۔

اسکے بعد کئی ایسے واقعات سامنے آئے، جمعہ کے روز بی ایل ایف کے سرمچاروں نے اسی فلسفے کو اپنا تے ہوئے دشمن کو نیست و نابود کیا اور آخری گولی کے فلسفے سے دشمن قابض پاکستان کو شکست سے دوچار کیا۔

واضح رہے کہ بلوچ جہد کار قابض فورسز کے خلاف بی ایل ایف کے کمانڈر شہید شہیک سلیمان بلوچ کے اس گوریلہ فلسفے کوایک انقلابی عمل سمجھتے ہیں، جب دشمن سے لڈتے ہوئے آپ کے پاس تمام وسائل ختم ہوں تو آخری گولی خود کے لیے بچھائے رکھنا چائیے۔

Share This Article
Leave a Comment