ضلع آواران،گچک: پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری

0
320

پاکستانی فوج کا گچک،آواران کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری،زمینی فوج کے ساتھ چار گن شپ ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں شامل ہیں۔

ضلع آواران سے اطلاعات کے مطابق سولیر،پینک کلانچ،راغے، ٹوبہ،سُکن، میں پاکستانی زمینی فوج کا شدید آپریشن جاری ہے۔
مشکے سے مذکورہ علاقوں کی جانب پچاس فوجی گاڑیوں کا قافلہ بھی جاتے دیکھا گیا ہے۔

پینک کلانچ کا پورا علاقہ فوجی محاصرے میں ہے، فوج کی چالیس گاڑیوں کے قافلے نے علاقے کو سیل کر کے آپریشن میں تیزی لایا ہوا ہے،
جبکہ ٹوبہ کے علاقے کو بھی پچاس فوجی گاڑیوں کے قافلے نے سیل کر دیا ہے۔

تنک،سولیر،راغے میں بھی فوج کی سو سے زائد گاڑیوں کے قافلے نے مذکورہ علاقوں کو سیل کرنے کے ساتھ آپریشن شدت کے ساتھ جاری ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں چار گن شپ ہیلی کاپٹر بھی مسلسل پہاڑی علاقوں پر شیلنگ کر رہے ہیں،جبکہ ان علاقوں میں قدرتی جنگلات اور لوگوں کے گھروں کے جلانے کی بھی اطلاعات کے ساتھ دو درجن سے زائد افراد کو پاکستانی فوج نے حراست میں لیا ہے،تاہم مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے مکمل تفصیلات اور مذکورہ افراد کی شناخت آنا باقی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here