ضلع آواران پاکستانی زمینی فوج کی مختلف علاقوں میں آپریشن کی تیاریاں،بڑی تعداد میں نقل و حرکت
ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات پاکستانی زمینی فوج کی بڑی تعداد منگولی آرمی کیمپ سے وادی کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔
جبکہ زرنکولی آرمی کیمپ سے جکرو کی طرف بھی بڑی تعداد میں پاکستانی فوج کے جانے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے ساتھ پانی کے ٹینکرز،ٹریکٹرز کے علاوہ دیگر جنگی ساز و سامان بھی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی ایسی نقل و حرکت اس وقت ہوتی ہے جب کوئی بڑے آپریشن کرنا ہوتا ہے