بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ آوارن کے کولواہ کے علاقے چیری مالار میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں محمد عمر، ان کی اہلیہ فائزہ اور ان کی بیٹی ماہ زیب موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں محمد عمر کی بہو فہمیدہ سمیت کم از کم تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واقعہ کی مزید تفصیلات تک رسائی نہیں ہوسکی۔
عسکری حکام کی جانب سے بھی اب تک کسی قسم کی کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔