جھاؤ میں پاکستانی فورسز پر حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جمعرات کی شام جھاؤ کے ڈولیجی علاقے میں مبینہ طور پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر بھاری اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ حملہ شام تقریباً 4 بجے اس وقت ہوا جب فورسز اپنے مرکزی کیمپ کے قریب دفاعی پوزیشنیں قائم کر رہی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کو جانی نقصان پہنچا، تاہم اس حوالے سے سرکاری حکام نے تاحال کسی قسم کی تفصیلات کی تصدیق نہیں کی۔

جھاؤ، بلوچستان کے ضلع آواران کا حصہ ہے، جو طویل عرصے سے شورش زدہ ضلع کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس علاقے میں بلوچ عسکریت پسند گروہوں کی سرگرمیوں کے باعث اکثر پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

تاحال کسی تنظیم نے اس تازہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Share This Article