خاران , جھاؤ میں پاکستانی فوجی آپریشن، درجنوں افراد آرمی کیمپ منتقل

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے ضلع خاران میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جہاں کئی افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لجّے، تازینہ، لجّے توہک، جورکین و گردنواح کے علاقوں میں فورسز کی جانب سے آپریشن کی گئی جبکہ جورکین میں فورسز اہلکاروں نے لوگوں کو زدوکوب کیا اور کئی افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

خیال رہے خاران، نوشکی اور قلات کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چار روز سے فورسز کی جانب سے پیش قدمی کی جارہی ہے جبکہ اس دوران سرکاری حمایت یافتہ گروہوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے تازینہ، جورکین اور نوروز قلات سمیت دیگر علاقوں میں راستوں پر ناکہ بندی کی ہے جبکہ فورسز کی کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلوں کو مذکورہ علاقوں میں دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے خاران کے علاقے لجّے اور بنڈالوں میں تین روز قبل بھی فورسز کی جانب سے آپریشن کی گئی تھی جہاں دوران آپریشن فورسز نے مختلف اطراف میں مارٹر گولے فائر کیئے۔

ادھر ضلع آوااران کے علاقے جھاؤ سے اطلاعات ہیں کہ گزشتہ روز سے آپریشن جاری ہے

آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فوج نے آپریشن کرکے ایک گاؤں کے تمام مرد حضرات کو حراست میں لے کر قریبی کیمپ منتقل کردیا ہے۔فوج گاؤں کے اکثر گھروں لوٹ مار مچائی ہے۔

ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق سو سے زائد گھروں پر مشتمل نرمگی نامی گاؤں میں پاکستانی فوج نے دوران آپریشن گاؤں کے تمام مرد حضرات کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جن میں سے چند لوگوں کے نام ہمیں موصول ہوئے ہیں۔جن میں انور ولد محمد،خلیل ولد عباس، بدل ولد عباس، شمبو ولد یارو،رحیم داد ولد حسین،شبیر ولد رحیم داد،مامو ولد نیکو،راشد ولد مامو اور طاہر ولد شمبو شامل ہیں۔

علاقہ دور دراز اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے دیگر لوگوں کی شناخت اور نقصانات کے بارے میں معلومات کی حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment