تربت : پولیس گشتی ٹیم پر حملہ ، ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سے خوف و ہراس

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں دو مختلف واقعات نے شہر میں بے چینی کی فضا پیدا کر دی۔

پہلے واقعے میں چوگان کنڈ کے قریب مسلح افراد نے پولیس کی گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا۔

حملہ آور ڈی ایس پی کی گاڑی اور سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسی دوران شہر کے ایک اور حصے میں تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب سے نمازِ عشاء کے وقت ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال سرکاری سطح پر کوئی تصدیق یا وضاحت سامنے نہیں آئی، جبکہ سیکیورٹی ادارے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

دونوں واقعات گذشتہ شب پیش آئے۔

پولیس فورس پر حملے کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article