تربت:شاہینہ شاہین قتل کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

تربت میں بلوچ خاتون آرٹسٹ و صحافی شاہینہ شاہین کے قتل کے خلاف اور قاتل کی عدم گرفتاری کے خلاف جسٹس فار شاہینہ شاہین بلوچ کمیٹی کی طرف سے بارہ ستمبر کو بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا دوپہر دو بجے شہید فدا چوک تربت پہ علامتی بھوک ہڑتال کیا جائے گا

ستمبر5 کو ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں خاتون بلوچ جرنلسٹ اور اینکر پرسن شاہینہ شاہین کو قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق شاہینہ کو زخمی حالت میں محراب گچکی نے مقامی اسپتال منتقل کیا تھا۔ واقعے کے بعد مقتولہ کا شوہر محراب گچکی غائب ہے جسے پولیس اب تک تلاش کرنے میں ناکام ہے۔

واضح رہے کہ شاہینہ بلوچ کے قتل کا مقدمہ اس کے ماموں کی جانب سے شوہر محراب گچکی کے خلاف درج کرایا گیا ہے۔مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ محراب گچکی ریاستی فورسز کا خاص کارندہ ہے،جسکی وجہ سے اسے گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment