ٹِک ٹاک کو امریکا میں دی گئی مہلت میں تبدیلی نہیں آئیگی ،ٹرمپ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی کمپنی "بائٹ ڈانس” کو امریکا میں اپنے اثاثے "ٹِک ٹاک” ایپ کو فروخت کرنے کی آخری تاریخ طے شدہ ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ یا تو ٹک ٹاک بند ہوجائے گی یا وہ اسے بیچ دیں۔ ٹک ٹاک کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی۔

چینی کمپنی "ByteDance” ٹک ٹاک کے لیے خریدار کو منتخب کرنے کے خواہاں تھا تاکہ وہ ستمبر کے وسط تک اس ایپ کو امریکا میں بند کردے۔ کیونکہ امریکی صدر نے اسے بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے اور اسے فروخت کرنے یا بند کرنے کے لیے وسط ستمبر کی تاریخ دی گئی ہے۔

امارات اسرائیلی امن معاہدے پر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘ یو اے ای’ اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے میں کچھ دوسرے ممالک شامل ہوسکتے ہیں۔

ٹرمپ 15 ستمبر کو امارات۔ اسرائیل امن معاہدے کی باقاعدہ منظوری کی تقریب میں شرکت کریںگے۔ دونوں ممالک کے وفود معاہدے پر دستخط کریں گے۔

امریکی صدر نے جمعرات کو کہا تھا کہ امریکا جلد عراق میں تعینات اپنی افواج کو تقریبا دو دو ہزار فوجیوں تک کم کر دے گا۔

وائٹ ہاو¿س میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ پچھلے مہینے ایک امریکی عہدے دار کے بیان سے کہیں زیادہ تعداد میں فوج واپس بلانے کی بات کی۔ امریکی عہدیدار نے کہا تھا کہ امریکا عراق میں اپنی فوج 3500 تک کم کرے گا۔

ٹرمپ نے کہا بہت جلد عراق میں فوجیوں کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار ہو جائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment