دشت میں پاکستانی فوج پر حملہ، سوراب میں شدید جھڑپیں، نصیر آباد میں بجلی ٹاورز تباہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کو طاقتور حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ضلع کیچ کے علاقے دشت میں فوجی قافلے کو دھماکے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، سوراب میں فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ نصیر آباد میں بجلی کے ٹاورز اڑا دیے گئے ہیں۔

ضلع کیچ کے علاقے دشت کے مقام چیری کنچتی میں گزشتہ شب پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو شدید حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق قافلے کے قریب ایک طاقتور بم دھماکا کیا گیا، جس کے بعد مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی۔

اس حملے کے نتیجے میں فوج کی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور سکیورٹی فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

دوسری جانب سوراب کے علاقے گدر میں آج صبح سے پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، اور اس مسلح تصادم کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ادھر ضلع نصیر آباد کے صدر مقام ڈیرہ مراد جمالی میں اوچ پاور پلانٹ سے بجلی فراہم کرنے والے ٹرانسمیشن کے دو ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے، جس سے نظامِ در آمد و ترسیل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article